Swat

پیسکو کی طرف سے 13 تا 31 جنوری لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پیسکو کے جاری کردہ بیان کے مطابق بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 13 سے 31 جنوری 2024ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر تین بجے تک معطل رہے گی۔ ٹرانس میشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/ مینگورہ، 132 کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132کے وی جی ایس ایس درگئی، 132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/سادھو، 132 کے وی منڈہ، 132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 66کے وی تیمرگرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ /بشام اور132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔