Swat

سوات، تین سیاسی جماعتوں کا اپنے امیدواروں کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن، تحریکِ انصاف اور تحریکِ انصاف پارلیمنٹرین نے سوات کی قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی8 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن نے این اے 2 کا ٹکٹ انجینئر امیر مقام، این اے 3 واجد علی خان، پی کے 3 جہانگیر خان، پی کے 4 سردار خان، پی کے 5 انجینئر امیر مقام، پی کے 6 ارشاد علی، پی کے 7 تلاوت خان، پی کے 8 جلات خان، پی کے 9 عظمت علی خان اور پی کے 10 کاٹکٹ مقصود علی خان کو جاری کردیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے این اے 2 ڈاکٹر امجد علی، این اے 3 سلیم الرحمان، این اے 4 سہیل سلطان، پی کے 3 میاں شرافت علی، پی کے 4 علی شاہ خان، پی کے 5 عزیز اللہ گران، پی کے 6 فضل حکیم، پی کے 7 ڈاکٹر امجد علی، پی کے 8 سعید اللہ (والدِ مراد سعید) اور پی کے 9 سلطان روم کو ٹکٹ جاری کر دئے۔ تحریک انصاف پارلمینٹرین نے این اے 3 عثمان غنی، این اے 4 محمود خان، پی کے 4 محبوب الرحمان، پی کے 5 اور 7 حبیب علی شاہ، پی کے6 افتخار احمد باچا، پی کے 8 عبدالغفور، پی کے 9 محب اللہ اور پی کے 10 کا ٹکٹ محمود خان کو جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں