Swat

چیف سیکرٹری کا دورہئ سوات، انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کی زیرِ صدارت سوات میں عام انتخابات 2024ء کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں عام انتخابات2024ء کی تیاریوں کے لئے خصوصی اقدامات، عام انتخابات کی تیاریوں اور سیکورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ سمیت دیگر محکموں کے سربراہان شریک ہوئے جبکہ صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ و ریجنل پولیس افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے فنڈز صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے فراہم کردیئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے برفانی اضلاع میں بلاتعطل انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے جنرل الیکشن 2024ء کے لئے اب تک کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ برفانی اضلاع میں الیکشن سامان کی ترسیل کے عمل کیلئے راستوں کی کلیئرنس یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے تمام درکار مشینری اور آلات کی دستیابی ممکن بنائی جارہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔