(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران نے ایک ہی روز میں ٹکٹ دینے اور پھر واپس لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کی جانب سے جب ٹکٹ دیا گیا، تو پھر ایک ہی رات میں واپس لینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ چند افراد کی سازش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور مزید کہاکہ وہ دو بار رکنِ صوبائی اسمبلی بنے اور ہمیشہ پارٹی اور عمران کے وفادار رہتے ہوئے خاندان کے ہر فرد نے پی ٹی آئی اور خان صاحب کیلئے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں۔ اب بھی مجھے قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے، لیکن ٹکٹ کا واپس لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
Swat
