(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں این اے 2 پر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ اس حلقے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی تعداد 9 ہے، لیکن اس حلقے میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، تحریکِ انصاف کے سابق ایم این اے اور پیپلز پارٹی کے موجودہ امیدوار ڈاکٹر حیدر علی، پچھلے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور 8 فروری کے انتخابات کے لئے تحریکِ انصاف (آزاد) کے امیدوار ڈاکٹر امجد علی خان، اے این پی کے سابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان اشاڑے اور جماعت اسلامی کے نوید اقبال شال داکے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 485400 ہے، جن میں 265578 مرد اور 219822 خواتین ووٹر ہیں۔ اس حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 341 ہے، جن میں 60 مردوں اور 50 خواتین کے لئے ہیں۔ کل پولنگ بوتوں کی تعداد341 ہے۔ اس حلقے سے 2018ء کے انتخابات میں اُس وقت تحریک انصاف اور موجودہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی نے 61687 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ن لیگ کے امیر مقام نے 41125 ووٹ اور تیسرے نمبر پر اے این پی کے راجہ ممتاز چموٹ نے 14618 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2013ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار سلیم الرحمان نے49887 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ن لیگ کے امیر مقام نے 32853 اور جے یو آئی کے حفیظ الرحمان نے16639 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2008ء کے انتخابات میں اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علاؤ الدین نے 24063 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ق لیگ کے شجاعت علی خان نے 16337 اور آزاد امیدوار شیر بہادر خان ایڈوکیٹ نے 7894 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2002ء کے انتخاب میں اس حلقے سے ایم ایم اے کے امیدوارڈاکٹر فضل سبحان نے 67085 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ق لیگ کے شجاعت علی خان نے15680 اور تیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم الرحمان نے10867 ووٹ حاصل کیا تھا۔ اس حلقے میں نمایاں علاقے کالام، بحرین، مدین، فتح پور، خوازہ خیلہ، چارباغ، ملم جبہ، سنگوٹہ، کوکاری اور جامبل شامل ہیں۔
نوٹ(اہم امیدواروں کی تصاویرای میل سے لے لیں، شکریہ)
متعلقہ خبریں
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
