Swat

اسسٹنٹ اکاونٹینٹ فضل معبود کے اعزاز میں الوداعی تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاونٹینٹ فضل معبود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ کنٹر ولر آف اکاؤنٹس سوات روح اللہ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوات اشفاق احمد انورسمیت دیگر آفیسرز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اے روح اللہ، ڈی اے او اشفاق انور،سوات اڈیٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین مشتاق احمد، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق، تنویر احمد اور گل رضا نے ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاونٹینٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محکمہ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں