(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت5.2، گہرائی161 کلومیٹر، دوسری بار شدت 5.1، گہرائی 226 کلومیٹر، تیسری بار شدت 4.7، گہرائی 136 اور آخری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.4، زیرِ زمین گہرائی 110 کلومیٹر اور چاروں کا مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
