Swat

این اے 3 سوات، جہاں سے دو وزرائے اعظم الیکشن لڑچکے ہیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں قومی اسمبلی کا دوسرا حلقہ این اے 3 اہمیت کا حامل حلقہ ہے۔ کیونکہ اس حلقہ سے دو سابق وزرائے اعظم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف اور سابق گورنر سرحد و بلوچستان میاں گل اورنگزیب المعروف ولی عہد اور سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید الیکشن لڑ چکے ہیں۔ اس حلقہ میں 8 فروری کے انتخابات کے لئے کل 12 امیدوار ہیں، جن میں ن لیگ کے واجد علی خان، پیپلز پارٹی کے شہزادہ شہر یار امیر زیب، آزاد امیدوار(پی ٹی آئی) سلیم الرحمان، اے این پی کے ڈاکٹر شیر باز خان، جے یو آئی کے ڈاکٹر قیصر خان، جماعت اسلامی کے اختر علی خان اور پی ٹی آئی (پ) کے عثمان غنی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد462681 ہے جن میں 251365 مرد اور 211325 خواتین ووٹر شامل ہیں، جن کے لئے309 پولنگ سٹیشن اور 1026 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ 2018ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار سلیم الرحمان نے68280 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے 22758 اور تیسرے نمبر پر پیپلزپارٹی کے شہزادہ شہر یار امیر زیب نے22051 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2013ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار مراد سعید نے88513 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ن لیگ کے سید محمد علی شاہ باچا لالا نے24212 اور تیسرے نمبر پر جے یو آئی کے امیدوارمولانا نظام الدین نے 21062 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2008ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے اے این پی کے مظفر الملک کاکی خان نے 19860 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار شہزادہ عدنان اورنگزیب نے17253 اور تیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے سلیم الرحمان نے12774 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2002ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے ایم ایم اے کے قاری عبدالباعث نے 65608 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ق لیگ کے شہزادہ عدنان اورنگزیب نے18265 اور تیسرے نمبر پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے6060 ووٹ حاصل کیا تھا۔ اس حلقہ میں مینگورہ شہر، سلام پور مرغزار، بریکوٹ لنڈاکے اور کبل خاص کے علاقے شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔