Swat

عوام تعصب سے بالاتر ہوکر سوات کی ترقی کو ووٹ دیں، محمود خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات کے عوام تعصب سے بالاتر سوات کی ترقی کو ووٹ دیں، تاکہ ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ سوات ملک آباد شور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سوات کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے والی پارٹی ہے۔ سوات کے رُکے ہوئے پراجیکٹوں کو پایہئ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آپ کو دوسری پارٹیوں کے بجائے ہمیں سپورٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خاطر اپنا پارٹی بنادی، جس کا منشور امن، ترقی اور خوشحالی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں