Swat

سکھ برادری سے بڑھ کر مسلمان بہن بھائیمیری انتخابی مہم میں سرگرم ہیں، سویرا پرکاش

ؓ(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی کے 25 بونیر سے پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش نے کہا ہے کہ منتخب ہوکر وہ اسمبلی میں بونیر کے حقوق کے لئے آواز بلند کریگی اور قانون سازی کرکے خواتین کو ان کا حق دلائیں گی۔ باخبر سوات ڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن کی سب سم کم عمر ترین امیدوار ہیں۔ اس وقت ان کی عمر25 سال ہے۔ انہوں نے سال 2022ء میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے والدڈاکٹر اوم پرکاش اور والدہ ڈاکٹر ییلینا پر کاش بھی پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور ڈگر میں پرکاش میڈیکل سینٹر چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پیدائش ڈگر بونیر میں ہوئی۔ ان کے دو بھائی ہیں جن میں ایک بیرسٹر ہیں اور دوسرے زیرِ تعلیم ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پچھلے30 سال سے ان کے والد پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں۔ وہ خود بے نظیر بھٹو سے بہت متاثر تھیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئیں۔ انتخابی مہم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سکھ برادری سے زیادہ مسلمان بھائی اور بہن ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ خاص کر ان کے حلقے کے بچے ان سے پیار کرتے ہیں۔ جو بچے دینی مدارس میں پڑھتے ہیں، وہ ان کی کامیابی کے لئے نوافل پڑھتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے بھارتی چینلوں نے بھی ان کے ساتھ انٹرویو کیا۔انھوں نے کہا کہمیں نے ان کو بتایا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں پاکستانی اور پختون ہوں اور غیرت مند بونیریوں کی سر زمین پر پیدا ہوئی ہوں۔ مجھے اپنے بونیر کے پختونوں پر فخر ہے۔ ڈاکٹر سویرا پر کاش نے کہا کہ وہ آرٹ فلمیں دیکھتی ہیں۔ روزانہ کتابیں پڑھتی ہیں اور فارغ وقت میں کاغذ یا دوسرے فالتو چیزوں سے کچھ نہ کچھ بناتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر وہ بونیر کی ماربل صنعت میں تبدیلی کی خواہشمند ہیں، تاکہ ماحول صاف رہے اور بونیر میں نوجوانوں کے ذریعے شجر کاری کاری کریں گی تاکہ بونیر کو سیاحتی علاقہ بنا سکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔