Swat

کانجو تا علی گرامہ بائی پاس منصوبہ، ٹھیکیدار کام اَدھورا چھوڑ گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کانجو تا علی گرامہ بائی پاس منصوبہ ٹھیکیدار اَدھورا چھوڑ گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کانجو تا علی گرامہ، کبل بائی پاس پر باقی کام مکمل ہوچکا ہے، لیکن درمیان میں چھوٹا سا ٹکڑا اور اس جگہ پر بڑا کھڈا عوام کے لئے وبالِ جاں بن گیا، جس کی وجہ سے اس جگہ پر ٹریفک جام رہتی ہے۔ اس جگہ پر پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال دئے ہیں۔ ہر آنے جانے والوں کو پریشان کرتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سوات اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بائی پاس پر باقی کام کو مکمل کراکے عوام کو اس عذاب سے بچایا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں