Swat

سوات، کل ہونے والے انتخابات کے لئے انتظامات مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کل ہونے والے انتخابات کے لئے انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے مشرق کو بتایا کہ مینگورہ، چارباغ اور مٹہ میں بیلٹ پیپر اور دیگر انتخابی مواد کی تقسیم کے لئے مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ہر ادارہ اپنا کام کر رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے مشرق کو بتایا کہ کل 996 پولنگ سٹیشنوں  میں 166 انتہائی حساس، 418 حساس اور 412 نارمل ہیں۔ انتخابات کے لئے 6500 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ناکہ بندیوں پر بھی پولیس موجود ہوگی۔ سیدو تدریسی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شرافت علی نے بتایا کہ تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں