Swat

سیدو شریف گل کدہ،راہزن نے پولیس اہلکار کو گولی مار دی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ گل کدہ میں راہزن نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکار کو گولی مار دی۔ پولیس اہلکار نے زخمی حالت میں راہزن کو گرفتار کرلیا۔ سیدو پولیس کے ایس ایچ اُو فضل رحیم خان کے مطابق گذشتہ صبح چھ بجے کے قریب گل کدہ نمبر میں دو راہزن ادریس اور جہانزیب نے زاہد نامی لڑکے سے اسلحے کی نوک پر موبائل فون چھین لیا کہ اس دوران پولیس اہلکار اسد موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے راہزن کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر راہزن ادریس نے انکوگولی مار کر زخمی کردیا، لیکن اسد نے زخمی حالت میں راہزن کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور دوسرا راہزن فرار ہوگیا۔ سیدو پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں