Swat

زرعی یونیورسٹی سوات،بی ایس سی کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) زرعی یونیورسٹی سوات نے بی ایس سی ایگریکلچر (ہانر) اور بی ایس کلائمٹ چینج سپرنگ سمسٹر 2024ء کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ خواہشمند طلبہ 16 فروری تک داخلہ فارم لے سکتے ہیں۔ ملک میں عام انتخابات کے باعث تعطیلات کی وجہ سے داخلوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق زرعی یونیورسٹی سوات نے بی ایس سی ایگریکلچر (ہانر) اور بی ایس کلائمیٹ چینج میں داخلے لینے والے طلبہ کی سہولت کیلئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اب 16فروری 2024 ء تک طلبہ اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں