Swat

بنڑ پولیس کی کارروائی، شہریوں کو لوٹنے والا بین الاضلاعی گینگ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کارروائی، اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاضلاعی سنیچر گینگ گرفتار، پستول، موٹر سائیکل، موبائل فون، نقد رقم اور جیکٹ برآمد۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 06 فروری 2024ء کو مدعی محمد شعیب افضل ولد محمد افضل ساکن کراچی نے تھانہ بنڑ میں دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف بائی پاس کے مقام پر پستول کی نوک پر لوٹنے، موبائل فون اور نقدی رقم لے کر فرار ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی، جس پر پولیس افسران پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کیمروں، سی ڈی آر اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پستول کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاضلاعی سنیچر گینگ کے ملزمان محمد ریحان ولد محمد نواب اور فضل وہاب ولد سید رؤف ساکنان ڈگر بونیر کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں