(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تھانہ کبل پولیس کی کامیاب کارروائی، ضعیف العقل معصوم بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار، موٹر کار اور وقوعہ ہذا میں زیب تن کپڑے برآمد۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 12 فروری 2024ء کو تھانہ کبل کے حدود میں ضعیف العقل معصوم بچی(م) بعمر 9/8 سال کیساتھ جنسی زیادتی کا ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ایکسپرٹ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے،سی ڈی آر اور دیگر جدید ٹیکنکل طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت علی ساکن اخون کلے کبل کا موٹر کار از قسم Pasoo برآمد کیا، جس کے ذریعے سے درندہ صفت ملزم حضرت علی کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کیا گیا۔ دوران سرسری تفتیش ملزم نے کوٹلئی چوک پر معصوم بچی کیساتھ زیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
