(باخبر سوات ڈاٹ کام) امریکہ میں مقیم ڈاکٹر احمد ہلال کا خپل کور ویلج شیراڑئی کا دورہ، یتیم بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی۔سوات سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم ڈاکٹراحمد ہلال نے خپل کور فاؤنڈیشن کے زیر سایہ بننے والے خپل کور ویلج شیراڑئی کا دورہ کیا۔ مہمانِ خصوصی کوخپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی کی طرف سے ادارے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر احمد ہلال نے خپل کور فاؤنڈیشن کے زیر سایہ بننے والے بیسک ہیلتھ یونٹ(بی ایچ یو) اور زیر تعمیر نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کالج کا دورہ بھی کیا۔
Swat
