Swat

سوات، شہید موسیٰ خانخیل کی پندرھویں برسی منائی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں شہید موسیٰ خانخیل کی پندرھویں برسی منائی گئی۔ موسی خانخیل شہید نے مٹی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم، سوات چیمبر آف کامرس کے سابق صدر یوسف علی خان،صحافی عیسیٰ خان خیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوات بار کے صدر محمد سعید خان،بلڈنگ ڈیکوریٹر کے صدر حمید خان، سوات اصلاحی کمیٹی کے چیئرمین نعیم خان سمیت معززین علاقہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین نے کہا کہ سوات میں قائم ہونے والے امن کے لئے صحافیوں،پولیس،فورسز اور عوام نے جانوں کے نذرانے پیش کئے جس کی بدولت آج سوات میں مکمل امن قائم ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں