Swat

بریکوٹ،تھانہ غالیگے میں زیرِ حراست ملزم انتقال کرگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بریکوٹ کے تھانہ غالیگے میں زیرِ حراست ملزم انتقال کرگیا۔ اہلِ خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پولیس پر اُس کو تشدد کرکے قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کیا اور مینگور، پشاور، اسلام آباد روڈ کو احتجاجاً ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ سوات پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تھانہ غالیگے پولیس نے عجب خان ولد شاہی ملک خان ساکن محلہ ولی خیلہ کوٹہ کی مدعیت میں اس کی بھائی کے گھر سے رات کے اندھیرے میں چوری کرنے کی رپورٹ جو کہ ملزم محمد سلیمان ولد رحمان اللہ ساکن نویکلے کوٹہ کیخلاف درج رجسٹر ہوکر دوران تفتیش ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے واردات میں اپنے دیگر شریکِ جرم ساتھیوں کے نام بھی افشاں کیے۔ پولیس نے واردات میں شامل تمام ملزمان کو حسبِ ضابطہ گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر جملہ مال مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں سے ملزم سلیمان نے دیگر شریک جرم ساتھیوں کی موجودگی میں رات کو بوقت نامعلوم حوالات کے غسل خانے کے اندر جا کر دروازے بند کرتے ہوئے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کی۔ حالات کے پیش نظر معاملہ کیلئے جوڈیشل انکوائری شروع ہے۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے جہان عالم خان سمیت انوسٹی گیشن آفیسر ہیڈ کانسٹیبل فرمان اللہ نمبر 136، آن ڈیوٹی محرر ہیڈ کانسٹیبل محمد ایوب نمبر 519 اور گیٹ سنتری کانسٹیبل فضل رحم نمبر 4202 فوری طور پر معطل کئے گئے ہیں۔ جوڈیشل انکوائری کے حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں