(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جما عت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے ملا کنڈ ڈویژن میں ٹیکس دفاتر اور ٹیکسوں کے نفاذ کی تیاری کی خبروں پر تشویش کا اظہارکرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کی جا ئے گی اور ملا کنڈ ڈویژن کی تمام سیاسی جما عتوں، تاجر برادری اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھر پور تحریک چلا ئی جا ئے گی۔
Swat
