Swat

فتح پور، مردان کا نوجوان قتل، مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) فتح پور میں مردان کے نوجوان کو قتل کرکے مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ ایس ایچ اُو فتح پور روشن علی کے مطابق ملزم جہانزیب نے مسماۃ تسلیم ساکن مردان کے ساتھ شادی کی تھی۔ مردان کے ساجد علی خان کے مسماۃ تسلیم کے ساتھ تعلقات تھے، جس کا علم مسماۃ تسلیم کے شوہر جہانزیب کو ہوا۔ اس نے اپنی بیوی کے ذریعے ساجد علی ولد امیر خان ساکن مردان کو فتح پور بلالیا اور اپنے ساتھی سلطان زادہ سے مل کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پھر رات کی تاریکی میں مقتول ساجد علی کو مقامی قبرستان میں دفنا دیا۔ پولیس کے علم میں آنے پر لاش قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی گئی۔ جہانزب اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں