(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے تحصیل مٹہ میں پولیس پوسٹ سے پولیس سٹیشن کا درجہ ملنے والے پولیس سٹیشن شکردرہ کا باقاعدہ افتتاح کیا، جہاں پہنچنے پر بچوں نے آر پی اُو ملاکنڈ کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس ڈی پی او سرکل مٹہ حبیب اللہ خان و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشن کے اضافے سے پولیس کی کار کردگی مزید بہترہونے کیساتھ ساتھ علاقے میں امن و امان کے قیام اور مقامی لوگوں کو سہولت پہنچانے میں آسانی رہے گی۔
