Swat

خپل کور ماڈل سکول میں عازمینِ حج کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات مذہبی امور حکومت پاکستان ڈائریکٹریٹ حج پشاور کی طرف سے سوات ضلعی انتظامیہ، خپل کور فاؤنڈیشن اور سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے زیرِ انتظام ضلع سوات اور ضلع شانگلہ کے 750 کے قریب عازمین مرد و خواتین کیلئے تربیتی پروگرام خپل کورماڈل سکول اینڈ کالج مینگورہ میں مکمل ہوا۔ تربیت میں مردوں کیلئے علاحدہ اور زنانہ عازمین حج کیلئے علاحدہ ہالوں میں تربیت کا انتظام کیا گیا تھا۔ مردوں اور زنانہ عازمینِ حج کی تربیت 4 حصوں پر مشتمل تھی۔ انتظامی امور کی تربیت الحاج محمدعلی ماسٹر ٹرینر حج، ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن اور مذہبی امور حکومت پاکستان ڈائریکٹریٹ حج پشاور کی طرف سے آئے ہوئے وفد نے دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں