Swat

متحدہ مزدور یونین سی بی اے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)متحدہ مزدور یونین سی بی اے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مزدور یونین سی بی اے ڈبلیو ایس ایس سی کے صدر محمد رازق، جنرل سیکرٹری جمیل احمد، سینئر نائب صدر راج ولی، کلاس فور ملازمین کے صدر سید خطاب اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے یکم جولائی 2023ء کوصوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو اضافی تنخواہ مل رہی ہے، لیکن واسا اور ٹی ایم اے کے 70 سے زائد اہلکار اس اضافے سے تاحال محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے ملازمین صبح سویرے نکل کر گلی کوچوں، نالوں اور سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف رہتے ہیں، لیکن جب بھی تنخواہ کے بارے میں معلوم کرتے ہیں، تو واسا حکام ان کو ٹی ایم اے کے پاس بھیجتے ہیں اور ٹی ایم اے والے ان کو واسا والوں کے پاس بھیجتے ہیں، جو ظلم کی انتہا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں