Swat

بجلی لوڈشیڈنگ جاری رہی، تواحتجاج کی قیادت خود کرونگا، سٹی میئر شاہد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ سٹی مئیر(بابوزئی) شاہدعلی خان نے کہاہے کہ واپڈا اپناقبلہ درست کرکے عوام کو احتجاج پرمجبورنہ کرے۔ اگربجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری رہی، توخودعوامی احتجاج کی قیادت کرونگا۔ عوام کاپیمانہ صبرلبریز ہوچکاہے۔ عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی پرخاموش نہیں رہ سکتے۔ ایک طرف بجلی کے بلوں نے عوام کابرا حال کردیا ہے، جبکہ دوسری طرف بجلی لوڈشیڈنگ نے عوامی پریشانیوں اورمشکلات میں اضافہ کررکھاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا نے سوات کے لوگوں کو شدیدمشکلات سے دوچارکردیاہے۔ گھنٹوں پرمحیط لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو سخت پریشان کررکھاہے۔ اب عوام میں واپڈا کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں