Swat

سوات، 3 تا 7 مارچ پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم ہوگی، ڈاکٹر ذیشان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں 3 تا 7 مارچ 2024ء پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کی قومی مہم شروع کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبد الطیف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پنج روزہ پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مہم کے دوران 318336 گھرانوں میں موجود 467955 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 450 ایریا انچارج اور 100 یونین کونسلوں میں میڈیکل آفیسروں کی زیرِ نگرانی 2026 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں، جوبچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔