Swat

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور لوکل گورنمنٹ آفیسرز کا سوات کادورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور لوکل گورنمنٹ آفیسرز پر مشتمل وفد نے ضلع سوات کامعلوماتی دورہ کیا۔ دورے کا اہتمام جرمن ترقیاتی ادارے (جی آئی زی) کے تحت لوکل گورنمنٹ پرجاری پراجیکٹ کے تحت کیا گیا تھا۔ وفد میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور، ایم سی جہلم اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے افسران علاوہ ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز، جنرل منیجر (ID) محمود مسعود تمنا، ڈپٹی منیجر (ID) صہیب رشید، ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر ایس این جی عمر عبدالعزیز، ایڈوائزر ایس این جی شاہد فاروق اور جی آئی زی کے نمائندے عاصم اور عدیل بہادر شامل تھے۔ وفد کے شرکا نے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کے ساتھ انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی اور بحرین تحصیل میں پائلٹ پروجیکٹ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سپورٹ یونٹ کے کام اور مختلف سیکشنز کے بارے میں وفد کو بتایا گیا جو اگست 2024ء تک کام شروع کر دیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں