Swat

ڈی پی اُو سوات کا تھانہ کبل میں نئی تعمیر شدہ ڈی آر سی بلڈنگ کا افتتاح

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ کبل میں نئی تعمیر شدہ ڈی آر سی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں اے ایس پی کبل سید فیضان حیدر، چیئرمین تحصیل کبل اورعمائدینِ علاقہ بھی موجود تھے۔ ڈی پی او سوات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی ممبران دو فریقین کے درمیان تنازع کو بلا معاوضہ ختم کرکے دشمنی اور نفرتوں کو محبت او ربھائی چارے میں تبدیل کرتے ہیں۔ ہم نے عوام کوان کی دہلیز پرمفت انصاف کو فراہم کرنے کے لئے ضلع بھر کے بیشتر تھانوں میں ڈی آر سی کو فعال بنایا ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔