(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں ایک ہی روز چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت 4.0، زیرِ زمین گہرائی 81 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش تھا۔ دوسری بار زلزلے کی شدت 3.6، تیسری بار 3.7 اور چوتھی بار شدت4.0 ریکارڈ کی گئی۔ تینوں بار ہونے والے زلزلے کا مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Swat
