(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں گذشتہ روز ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی ایچ اُوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اور تمام اسسٹنٹ کمشنر بذریعہ ویڈیو لنک، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، محکمہ تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسدادِ پولیو سے متعلق جاری مہم، پولیو ٹرانزٹ ٹیموں کی کارکردگی، پولیو اہلکاران کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتر اور مؤثر بنانے کی تاکید کی گئی۔
Swat
