Swat

ایچ پی پی مٹلتان پاؤر ہاؤس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی اُو سرکل مدین اکبر حیات خان کی قیادت میں آرمی اہلکاران، ایلیٹ َفورس، ایف سی اہلکاران، بی ڈی ایس، ریسکیو 1122 اورسرکل مدین پولیس اہلکاران کی جانب سے HPP مٹلتان پاؤر ہاؤس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش آنے پر پیشہ وارانہ طریقے سے مل کر کام کرنا تھا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی اُو سرکل مدین اکبر حیات خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سوات پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ ایسی تربیتی مشقیں ہونی چاہیئں، تا کہ دورانِ ایمرجنسی ہنگامی حالات سے نمٹنے میں آسانی ہو۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔