Swat

مینگورہ، نامعلوم چور پی ٹی سی ایل کا لاکھوں روپے کا کیبل لے اُڑے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں نامعلوم افرادد پی ٹی سی ایل کا زیرِ زمین 80 لاکھ روپے کا قیمتی کیبل چوری کرگئے جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کے فون خاموش ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب چند افراد ایک ڈمپر گاڑی میں مکان باغ چوک آتے ہیں اور سڑک کے کنارے مختلف جگہوں سے تین مین ہولوں سے تارکول ہٹا کر اندر گھستے ہیں۔ کیبل کاٹ کر ڈمپر گاڑی کے ساتھ اسے باندھ اورکھینچ کر کیبل کو نکالتے ہیں۔ پھر گاڑی میں کیبل ڈال کر فرار ہوجاتے ہیں۔ اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل کے بزنس منیجر ڈویژنل انجینئر ارشد علی خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ نامعلوم افراد رات کو مصروف ترین روڈ پر کئی گھنٹوں تک یہ کارروائی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نو سو پیئر (pair) کے سات سو میٹر کے پانچ کیبل کاٹ کے لے گئے، جس کی مالیت 80 لاکھ روپے تک ہے۔ چوری شدہ کیبل میں 4500 ٹیلیفون اور انٹرنیٹ لائن کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اُو کی مدعیت میں تھانہ مینگورہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں