(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دی گئی ہے، جس کے تحت عوا م الناس کی حفاظت کیلئے سیکورٹی ڈیوٹی پر 1000 سے زائد پولیس آفیسر اور جوانان تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی اُو سوات نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس ہر قسم سیکورٹی کی ڈیوٹی اور عوام کی خدمت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے جملہ رش والے مقامات پر ٹریفک وارڈن پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
Swat
