(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ کوز لالکو میں آگ لگنے سے مکان مکمل طور پر جل گیا۔ پولیس کے مطابق محمود شاہ کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے باقی کمروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ 6 کمروں پر مشتمل مکان اور ان کمروں میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Swat
