Swat

کبل، ون ویلنگ کرنے والے اوباش جوانوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کبل بخت زادہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ون ویلنگ کرنے والے اوباش جوانوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ کبل کی حدود میں مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ کرنے پر متعدد افراد گرفتار کرکے موٹر سائیکلوں سمیت تھانہ کبل منتقل کئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام پولیس آفیسرز کو ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔