Swat

کالام پلوگا،برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے سڑک بند ہونے کے 16دن مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام کے علاقہ پلوگا میں برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے بند سڑک سولہ دن گزرنے کے بعد بھی نہ کھولی جا سکی جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سولہ دن قبل مہو ڈنڈ روڈ پر برفانی تودہ گرا تھا، جس کی وجہ سے مہو ڈنڈ روڈ بند ہوگئی جو تاحال بند پڑی ہے۔ پلوگا سے آگے جتنے بھی علاقے ہیں، وہاں کے لوگ پیدل سامان لے کر جاتے ہیں۔ خاص کر مریضوں کو پیدل ہسپتال پہنچانے کے لئے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ اہل علاقہ نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہو ڈنڈروڈ سے برف ہٹا کر اسے ٹریفک کے لئے کھولا جائے، تاکہ علاقہ کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں