Swat

ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا مختلف تھانوں اور چوکیوں کا سرپرائز وِزٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات کے مختلف تھانوں اور چوکیات کا سرپرائز وِزٹ کیا، جہاں انہوں نے تمام ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ دیگر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے اور تھانوں کی سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ تمام پولیس آفیسر اور جوانان ماہِ رمضان میں کم کھانا اور کم سونے کے فارمولے پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کیا کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔