Swat

تھانہ غالیگے میں ملزم کی مبینہ خودکشی جو ڈیشل انکوائری میں قتل ثابت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ غالیگے میں ملزم کی مبینہ خودکشی جو ڈیشل انکوائری میں قتل ثابت ہوگئی جس کے بعد ایس ایچ اواور دو اہلکاروں کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ چند روز قبل پولیس نے سلمان ولد رحمان اللہ کو گرفتار کیا تھا۔ رات کو وہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا تھا، جس پر اہلِ علاقہ نے جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ گرفتار جوان پولیس تشدد سے قتل ہوا۔ انکوائری رپورٹ کے بعد تھانہ غالیگے میں اُس وقت کے ایس ایچ اُوجہان عالم، اے ایس آئی فہیم خان اور ہیڈ کانسٹیبل فرمان کے خلاف دفعات302, 201, 34, 118D کے تحت ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں