(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں پٹرول پمپ میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 9 مارچ 2024ء کو مدعی بختی روحان ولد عبدالخالق ساکن اشاڑے جو کہ پٹرول پمپ میں چوکیدار ہے، نے رات کی تاریکی میں پٹرول واقع اشاڑے میں رات کے وقت دو نقاب پوش ملزمان نے اسے اسلحہ کی نوک پر ایک عدد موبائل فون اور ایک عدد رریپیٹر 12 بور لوٹ کر فرار ہونے اور اسے اسلحہ آتشیں سے فائر کر کے زخمی کرنے کی رپورٹ تھانہ مٹہ میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کروائی تھی۔ پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنیکل طریقے سے واقعے میں ملوث ملزمان خورشید ولد میاں وزیر زادہ ساکن برہ درشخیلہ اور اسامہ ولد علی بہادر ساکن شوخدرہ کو گرفتار کیا اور ان سے چھینا گیا اسلحہ ریپیٹر 12 بور برآمد کر لیا۔مزید تفتیش جار ی ہے۔
Swat
