Swat

سوات ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا۔ غیر قانونی سٹینڈ، رکشوں اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے معززین علاقہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی امجد خان،سینئر صحافی رشید اقبال اور شہزاد عالم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شدید عوامی شکایات پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔ تین دن کے دوران درجنوں اوباش نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مینگورہ شہر میں ٹریفک کے گھمبیر مسئلہ کے حل کیلئے ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی خان گنڈاپور اور ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور نے واضح احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی پی او شفیع اللہ خان نے منظم ٹریفک پلان پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں