Swat

کبل، عمران خان کی رہائی اور مراد سعید کو منظرِ عام پر لانے کے لیے مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بانئی تحریکِ انصاف کی رہائی اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو منظرِ عام پر لانے کیلئے کبل چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کبل چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان کا ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جسکی قیادت تحریک انصاف کے رہنما ایم این ایسہیل سلطان اور تحصیل چیئرمین کبل سعید خان نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم پی اے سلطان روم، ایم پی ایحمید الرحمان، سابق ایم پی اے حاجی فضل مولا، سپیکر تحصیل کونسل حیات خان، عزیز الرحمان برخانخیل، ویلج چیئرمین حیات خان ایڈوکیٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔ مظاہرین نے کبل میں ٹی ایم اے آفس سے کبل چوک اور سرسینئی روڈ پر ریلی نکالی اور عمران خان اور مراد سعید کے حق میں نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بانئی تحریک انصاف عمران خان کو رہا کرنے اور مراد سعید کو منظرِعام پر لانے کے الفاظ درج تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں