Swat

ملاکنڈ ڈویژن میں تعینات متعدد ڈی ایس پیز کا تبادلہ کردیا گیا

باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی گنڈا پور نے ڈویژن میں تعینات متعدد ڈی ایس پیز کا تبادلہ کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی سیدو شریف احسان اللہ خان کو جندول دیر لوئر، امجد علی ڈی ایس پی مینگورہ سے ڈگر بونیر، ڈی ایس پی خوازہ خیلہ شہنشاہ خان کو پورن شانگلہ، اکبر حیات ڈی ایس پی مدین سے ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات، سید زمان شاہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن دیر لوئر سے ڈی ایس پی مدین، روشن زادہ ڈی ایس پی پیر بابا بونیر سے ڈی ایس پی سیکورٹی بونیر، الطاف حسین ڈی ایس پی سیکورٹی بونیر سے ڈی ایس پی پیر بابا، شیر حسین ڈی ایس پی پورن سے ڈی ایس پی بریکوٹ سوات، شیر ولی ڈی ایس پی سیکورٹی سوات سے ڈی ایس پی خوازہ خیلہ،بخت جمال ڈی ایس پی جندول لوئر دیر سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر،شاہی بخت ڈی ایس پی میدان دیر لوئر سے ڈی ایس پی سٹی سوات،تعیناتی کے منتظر عزیز الرحمان کو ڈی ایس پی میدان لوئر دیر، شوکت علی ڈی ایس پی واڑئی دیر اَپر سے ڈی ایس پی مٹہ سوات، تعیناتی کے منتظر سید رحیم ڈی ایس پی واڑئی اَپر دیر، سجاد خان ڈی ایس پی سٹی لوئر چترال سے ڈی ایس پی مستوج اَپر چترال، احمد عیسیٰ ڈی ایس پی دروش لوئر چترال سے ڈی ایس پی اَپر چترال، مولوی شاہ ڈی ایس پی اَپر چترال سے ڈی ایس پی دروش لوئر چترال، بہادر خان ڈی ایس پی ملاخو اَپر چترال سے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر لوئر چترال اور اقبال خان ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر لوئر چترال سے ڈی ایس پی لوئر چترال تعینات کردئیے گئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں