Swat

چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف اہلِ تندوڈاگ سراپا احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تندو ڈاگ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مینگورہ، پشاور، اسلام آباد مین روڈ پر نکل کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین کی قیادت منتخب بلدیاتی نمائندے کر رہے تھے۔ روڈ بند ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔ پولیس چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ بعد میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور پولیس کی جانب سے ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں