(باخبر سوات ڈاٹ کام)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جاری کردہ ہدایات کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے مینگورہ بازار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ضلع سوات کے عوام کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے اور حکومت کی طرف سے مقررکردہ نرخوں پر فراہمی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے منگورہ بازار میں اشیائے خور و نوش کی متعدد دکانوں کا ازخود معائنہ کیا۔ انہوں نے جنرل سٹورز، کریانہ سٹورز، دودھ، دہی اور خاص طور پر گوشت اور پولٹری کے نرخوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکان مالکان سے بات چیت بھی کی۔ یوں مارکیٹ کے حالات اور نرخوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام دکانداروں / سٹور مالکان کو صوبائی حکومت کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے مقرر کردہ نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ صارفین کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کو یقینی بنائیں۔
