(باخبر سوات ڈاٹ کام) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے بطور ضلعی پولیس سربراہ سوات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی او آفس پہنچنے پرایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اَپر سوات عطاء اللہ شمس اوردیگر پولیس آفیسرز اور آفس سٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
Swat
