Swat

کالام اتروڑ،دکانداروں نے جرمانہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین کو گھیر لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ اتروڑ میں دکانداروں نے جرمانہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین اور ان کے عملہ کو گھیر لیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملہ کو گھیر کر دکاندار کوہستانی زبان میں احتجاج کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سکندر کا کہنا ہے کہ مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا ہے، معمولی سی بات پر لوگ مشتعل ہوئے۔ علاقہ مشران نے اچھا کردار ادا کرکے معاملہ ختم کردیا۔ ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے باخبر سوات ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد نہیں ہوا۔ معاملے کو ہم نے ختم کردیا ہے۔ تشدد کی بات بالکل غلط ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔