Swat

ڈی پی او سوات کا تھانہ سیدو شریف اور چوکی کوکڑئی کا اچانک دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ سیدو شریف اور پولیس چوکی کوکڑئی کا سرپرائز وِزٹ کیا، جہاں انہوں نے روزنامچہ، حوالات، کوت اسلحہ، سی سی ٹی کیمرے اور رہائشی بیرکس چیک کئے۔ انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظراپنے ارد گرد مشکوک افرادپر کڑی نظر رکھنے،عوام الناس کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیلمٹ اور جیکٹ کا استعمال کرنے اور دوران ڈیوٹی الرٹ رہتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔