Swat

رمضان پیکیج،مستحق خاندانوں کو فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے جائیں، ڈی سی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کی مستحق خاندانوں کو فراہمی یقینی بنانے کیلئے بروقت انتظامات کیے جائیں، تاکہ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے حصول کیلئے دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ رمضان پیکیج مالی امدادکی منصفانہ تقسیم اور انتظامات سے متعلق ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کو پیکیج کی تقسیم سے متعلق ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ سوشل ویلفیئر اور زکو ٰۃ نے اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرسوات کو آگاہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔