Swat

ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کا پولیس لائن کبل کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے پولیس لائن کبل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس لائن سیکورٹی، روزنامچہ، ایم ٹی سیکشن، کوت اور دیگر مختلف سیکشنوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مزید پولیس اہلکاروں کے رہائشی بیرک، میس چیک کرتے ہوئے پولیس اہلکاران کو تمام ممکنہ سہولیات دینے کیساتھ ساتھ پولیس لائن کی سیکورٹی انتظامات کی بہتری اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور اُن کو درپیش مسئلے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔