Swat

سوات، مختلف ٹریفک حادثات، ایک بچہ جاں بحق، 14 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک بچہ جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ ڈھیرئی میں موٹر کار کی ٹکر سے دس سالہ بچہ وحید عالم جاں بحق اور موٹر کار میں سوار تین افراد زخمی ہوئے۔ بحرین کے علاقہ کیدام میں فلائنگ کوچ گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں موٹر سائیکل گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ اسالہ میں رکشہ اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ بریکوٹ کے علاقہ دم پارڑئی میں موٹر کاروں میں ٹکر میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بریکوٹ کے ہی علاقہ شنگردار میں موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔غالیگے میں موٹر کار کی ٹکر سے بچہ زخمی ہوگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔